ڈینٹر پینٹر آٹو پارٹس ڈیلر اور کار سروس سینٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

کراچی کے 312 آٹو شورومز اور ورکشاپس سیلرز کو نوٹسز جاری کردیے گئے

کراچی کے 312 آٹو شورومز اور ورکشاپس سیلرز کو نوٹسز جاری کردیے گئے (فوٹو: انٹرنیٹ)

RAWALPINDI:
ایف بی آر نے آٹو موبائل سیکٹر سے منسلک ڈینٹر، پینٹر، آٹو پارٹس ڈیلر، آٹو شو رومز، آٹو ورکشاپس، کار سروسز سینٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے بی ٹی بی زون نے آٹو موبائل کے بڑے شورومز، آٹو کمپنیوں کے مجاز ڈیلرز، بڑے سروس سینٹرز، ورکشاپس، کمپنیوں کے نامزد کردہ مراکز کے مالکان اور ان کی آمدنی سے متعلق ڈیٹا مرتب کرلیا ہے جس کے بعد کراچی کے 312 آٹو شورومز، ورکشاپس سیلرز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔


بی ٹی بی زون کے حکام کا کہنا ہے کہ آٹو موبائل کے مختلف شعبوں اور کاروباری چین سے وابستہ شوروم، ورکشاپس سروس سینٹرز کے مالکان ڈینٹرز اور پینٹرز کی ایک بڑی تعداد قابل ٹیکس آمدن کے باوجود نہ تو ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں اور نہ ہی وہ ٹیکس ادا کررہے ہیں۔

ان زمینی حقائق سے آگاہی کے بعد ریجنل ٹیکس آفس کے تمام زونز کے افسران کو گاڑیوں اور اس سے منسلک کاروبار کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story