پی سی بی کے کوچنگ سسٹم پر سوالیہ نشان لگ گیا

لیول 4 کوچز لیول 2 کوچ راحت عباس کی نگرانی میں کام کرنے پر مجبور

راحت عباس کو نجم سیٹھی کے دور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منیجر کوچ ایجوکیشن لگایا گیا تھا فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ہی کوچنگ سسٹم پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔


ذرائع کے مطابق راحت عباس کو سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے دور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منیجر کوچ ایجوکیشن لگایا گیا تھا،این سی اے کی اہم ترین پوسٹ پر جب ان کی تعیناتی ہوئی تو وہ لیول 2 کوچ تھے، پی سی بی کی طرف سے میرٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے بعد طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود لیول 4 کوچز اب بھی راحت عباس کی نگرانی میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں پی سی بی کی طرف سے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے جو اخبار میں اشتہار دیا گیا ہے اس کے لئے لیول 2 کوچنگ کورس پاس کرنے کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ ملک میں لیول 3 اور لیول 4 کوچز کی بھی بڑی تعداد موجود ہے، ہیڈ کوچ کی آسامی کے لئے اشتہار میں دی گئی شرائط سے بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ قومی جونیئر کے اہم ترین عہدے کے لئے کسی اپنے کو نوازے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
Load Next Story