اچکزئی کی تقریر افسوسناک اور حقائق کے منافی ہے فاروق ستار
قیام پاکستان کیلیے قربانیوں کو محض حادثہ قراردینا شہد ا کے ساتھ پاکستان کی بھی توہین ہے
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی تقریر کو انتہائی افسوسناک ، آداب کے منافی اور حقائق کے برخلاف قراردیا ہے ۔
ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ محمود خان اچکزئی ایک انتہائی سینئر سیاستداں اور پارلیمنٹرین ہیں اورہمیں ان سے یہ قطعی توقع نہیں تھی کہ وہ تعصب اور لسانی نفرت کی بنیاد پر تاریخی وزمینی حقائق کو مسخ کرنے کی طفلانہ کوشش کریں گے ۔
انھوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے 65 برس بعد اس وطن کے قیام کیلیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو محض حادثہ قراردینا ان شہداء کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ سرزمین پاکستان کی بھی توہین کے مترادف ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ جہاں تک 12، مئی کا تعلق ہے تو ایم کیوایم خود اس روز کے واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا متعدد بار مطالبہ کرچکی ہے اور ایک مرتبہ پھر اس مطالبے کو دہراتی ہے۔