درجنوں افسران کا سرکاری گاڑیاں اور مکانات واپس کرنے سے انکار

افسران کی ہٹ دھرمی کے باعث ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزرا مکانات اور گاڑیوں کے حصول سے محروم

افسران کی ہٹ دھرمی کے باعث ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزرا مکانات اور گاڑیوں کے حصول سے محروم.

سپریم کورٹ کے احکام پر اپنے محکموں کو واپس بھیجے جانے والے درجنوں افسران نے حکومت سندھ کی سرکاری گاڑیاں اور مکانات واپس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں اپنے محکموں کو واپس بھیجے جانے والے افسران کے مکانات محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی سمیت افسران کو الاٹ کیے جاچکے ہیں تاہم افسران کے بااثر ہونے کی بنا پر اسپیکر سمیت صوبائی وزرا اور افسران کو مکانات اور گاڑیوں کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔




مکانات اور سرکاری گاڑیوں کو واپس نہ کرنے والے افسران میں سابق سیکریٹری علی اظہر بلوچ، عطا محمد پنہور، سید عابد علی شاہ، دبیر احمد خان، عمران حسین جعفری، محمد ریاض ، عنایت اﷲ قریشی ، سید سرفراز علی شاہ، محمد رضوان سومرو ، اویس محمد مغل ، مسز ناہید رانا، عبد العلیم بلو، انور علی شاہ، ڈاکٹر مالکہ خالد عباسی، میجر محمد عباس، شفقت حسین منگن، روبی قریشی، ڈاکٹر حمزا علی پنہور، شہاب الدین احمد خان، قمر اقبال چانڈیو، صفدر علی شاہ، راحیل اعجاز ، وقار حسین پھلپوٹو و دیگر شامل ہیں۔
Load Next Story