لاہور حساس ادارے کا اہلکار نامعلوم افراد کے تشدد سے جاں بحق

محمد نواز چوکی پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر ڈنڈے برسائے، پولیس

محمد نواز چوکی پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر ڈنڈے برسائے، پولیس فوٹو: فائل


نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے اہلکار کو سر پر ڈنڈے مار کر جاں بحق کردیا۔


پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع حساس ادارے کی چوکی پر تعینات 43 سالہ محمد نواز ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر ڈنڈے برسائے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کراکے کارروائی شروع کردی ہے۔

Load Next Story