افغان پولیس قافلے پر حملے میں 16اہلكارہلاک 24 یرغمال بنا لئے گئے
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
افغانستان میں پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں میں كم از كم 16 پولیس اہلكار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جب کہ 24 اہلکاروں کو اغوا بھی کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ بدخشاں میں طالبان نے پولیس قافلے پر حملہ كردیا جس کے نتیجے میں 16 اہلکار ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک اعلیٰ پولیس افسر بھی شامل ہے۔ حملہ آور اپنے ہمراہ 24 اہلكاروں كو یرغمال بنا کر لے گئے ہیں جن کی بازیابی کے لئے فوری طور پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے طالبان کی جانب سے نیٹو اور افغان اہلکاروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے گزشتہ روز بھی ایک حملے میں متعدد افغان اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔