مودی گجرات کے بعد اب مقبوضہ کشمیر کا قصائی بن رہا ہے بلاول بھٹو زرداری
غیرآئینی طریقے سے گجرات کے قصائی نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کیا، چیئرمین پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی گجرات کے بعد اب مقبوضہ کشمیر کا قصائی بن رہا ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جو کچھ ہو رہا ہے ساری دنیا کے سامنے ہے، انتہاپسند مودی گجرات واقعے کا قصائی ہے، مودی گجرات کے بعد اب مقبوضہ کشمیر کا قصائی بن رہا ہے، غیرآئینی طریقے سے گجرات کے قصائی نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کیا، خصوصی اسٹیٹس نہرو نے دیا جو گجرات کے قصائی نے ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ساری سیاسی قیادت کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ مودی کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر کے معاملے پر سیاست کرنے والے کہاں ہیں اب ٹوئٹ سے کام نہیں چلے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔