بی جے پی کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان 

کشمیر کی خود مختارحیثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کشمیر کی خود مختارحیثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان ۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بی جے پی کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بی جے پی کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کشمیر کی خود مختارحیثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، کشمیری رہنماؤں کی نظر بندی اور حراست کا مقصد بھارت کے کالے قوانین اور مظالم کا تحفظ ہے۔
Load Next Story