عمران خان کہتے تھے کشمیر کے 3 حصے ہوں اور آج ان کی خواہش پوری ہوگئی خواجہ آصف

عمران خان کہتے تھے مودی الیکشن جیتے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا، یہ کیسا حل ہے؟ خواجہ آصف

کشمیریوں کے خون کا قرض ہم نہیں تو ہماری نسلیں ادا کریں گی، خواجہ آصف (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے تو اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کے تین حصے ہونے چاہئیں اور آج بھارت نے کشمیر کے تین حصے کردیئے۔


سیالکوٹ میں (ن) لیگ کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے مودی الیکشن جیتے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا، یہ کشمیر کا کیسا حل ہے؟ ہمارے وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کے تین حصے ہونے چاہئیں، آج بھارت نے تین حصے کردیئے، آج کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم کردی گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آج کا دن کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج کشمیریوں کو یہ پیغام جانا چاہیے ہم ان کا درد محسوس کرتے ہیں، کشمیریوں کے خون کے قرض ہم نہیں تو ہماری نسلیں ادا کریں گی۔
Load Next Story