اسٹیل مل کے اسکول اساتذہ کو فوری تنخواہ جاری کرنے کا حکم
10 سے 15 سال ہو گئے مگر مستقل نہیں کیا گیا، 31 مئی 2018 کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا، اساتذہ
ہائی کورٹ نے اسٹیل مل کے آغوش اسپیشل چلڈرن اسکول کے 26 سے زائد اساتذہ کو مستقل نہ کرنے اور 5 ماہ تنخواہیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل ہر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اسٹیل مل کے آغوش اسپیشل چلڈرن اسکول کی 26سے زائد اساتذہ کو مستقل نہ کرنے اور 5 ماہ تنخواہیں نہ دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف دیا کہ ہمیں ملازمت کرتے ہوئے 10سے 15سال ہوگئے مگر مستقل نہ کیا گیا، 31 مئی 2018کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا، اسٹیل مل انتظامیہ نے مستقل کرنے کے بجائے ہماری تنخواہیں روک دیں، کچھ اساتذہ نہ بول سکتے ہیں نہ سن سکتے ہیں اور کچھ تو جسمانی طور پر معذور ہیں۔
عدالت نے حکام پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہیں فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی ۔