بھارت کی غیرقانونی حرکت خطے کا امن برباد کردے گی ایمنسٹی انٹرنیشنل

جموں وکشمیر پر یک طرفہ بھارتی فیصلے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھیں گی، سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا آکار پٹیل

جموں وکشمیر پر یک طرفہ بھارتی فیصلے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھیں گی، سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا آکار پٹیل۔ فوٹو: فائل

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کی غیرقانونی حرکت خطے کا امن برباد کردے گی.


ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جموں و کشمیرپریک طرفہ بھارتی فیصلے سے کشیدگی بڑھے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی مرضی کے بغیر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیاکے سربراہ آکار پٹیل کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر پر یک طرفہ بھارتی فیصلے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھیں گی اوراس سے شہری آزادی، ذرائع اصلاحات پر قدغن سے صورتحال خراب ہوگی۔
Load Next Story