مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر وزیراعظم نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر شامل

کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، فوٹو: فائل

WASHINGTON:
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی پر پاکستان کی جانب سے مجوزہ ردعمل ترتیب دینے، سیاسی، سفارتی اور قانون پہلووٴں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کے خلاف کارروائی کی تو پھر جنگ ہوگی، وزیراعظم

کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی (ملٹری آپریشنز)، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔ کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story