محمود اچکزئی کی تقریرحقائق کے منافی ہے محمد علی شاہ

کراچی کو دہشت گردوں کا شہر قرار دینا پاکستان کو دہشت گرد کہنے کے مترادف ہے.

محمود خان اچکزئی کی تقریر تاریخی حقائق مسخ کرنے کی غیرسنجیدہ کوشش ہے، ایم کیو ایم رہنما

متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈوالہیار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی میں تقریر پرشدید افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کی تقریرکو تاریخی حقائق مسخ کرنے کی غیرسنجیدہ کوشش قرار دیا ہے۔

مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ محمود اچکزئی کی تقریر حقائق کے سراسر منافی ہے۔




قیام پاکستان کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے والے محب وطن پاکستانیوں کی تمام تر قربانیوں کو محض ایک حادثہ قرار دیا جانا قیام پاکستان کے مقاصد پر انگلیاں اٹھائے جانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو دہشت گردوں کا شہر قرار دینا پورے پاکستان کو دہشت گرد کہنے کے مترادف ہے ۔ کیونکہ کراچی منی پاکستان کی حیثیت رکھتا ہے۔
Load Next Story