پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کی تیاریاں مکمل
پیپلز یوتھ کے تحت تقریبات کا آغاز20 اور21 ستمبر کی درمیانی شب قاسم آباد سے ہوگا۔
پیپلز پارٹی یوتھ ونگ سندھ نے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کی تیاریاں مکمل کر لیں۔
پیپلز یوتھ کے صوبائی صدر سینیٹر عاجز دھامرہ، سیکریٹری جنرل تنویر آرائیں، زاہد میرانی، احسان ابڑو، قاضی سمیع، ٹھارو خان، حاجی حضور بخش، فدا ڈھکن، سید اکرم شاہ، خان اعوان اور دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ سندھ بھر میں بھرپور طریقے سے منائی جائے گی، تقریب کا آغاز20 اور21 ستمبر کی درمیانی شب 12 بجے قاسم آباد میںایک تقریب سے کیا جائے گا، اس موقع پر کیک کاٹنے کے علاوہ آتشبازی کا بھی زبردست مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ21 ستمبر کو میرپورخاص اور 22 ستمبر کو سندھ کے تمام اضلاع میں بلاول بھٹو کی سالگرہ کی تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا۔
اجلاس میں پیپلز یوتھ کے عہدیداروں نے پیپلز پارٹی لیاری کے رہنما ظفر بلوچ کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہید ظفر بلوچ پارٹی کے سینئر اور وفادار رہنما اور پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کا قتل کراچی کا امن تباہ کرنے اور دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن کو ناکام بنانے کی سازش ہے، پیپلز پارٹی پُر امن جماعت ہے اور وہ ظفر بلوچ کے قتل کے خلاف بھی پُر امن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔