لاہور میں تیزاب اور خطرناک کیمیکلز کی دکانوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا
10 سال میں تیزاب سے جھلسنے کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ ہوگیا، تحریک التوا
لاہور میں پابندی کے باوجود جگہ جگہ تیزاب اور خطرناک کیمیکلز کی دکانیں کھلنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی گئی۔
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی منیب سلطان چیمہ نے تحریک التواء میں کہا کہ پابندی کے باوجود لاہور کی اہم مارکیٹوں، سڑکوں اور گلی محلوں میں خطرناک کیمیکلز اور تیزاب کی دکانیں کھل گئیں۔ اس کے باعث شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔
منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ 10 سال میں تیزاب سے جھلسنے کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ ہوگیا۔ خطرناک کیمیکلز سے اٹھنے والے بخارات سے اردگرد رہنے والے افراد گلے، سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔
منیب سلطان چیمہ کا کہنا تھا کہ تیزاب گردی سے بھی اب تک بے شمار افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ تیزاب گردی کا شکار خواتین ہوئی ہیں۔ ان علاقوں میں رہنے والے شہریوں نے کئی بار حکام بالا سے شکایات بھی کیں۔ مگر سرکاری اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کی وجہ سے کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔
تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا کہ اس خطرناک کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔