کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل بھارت نے اعتماد میں نہیں لیا امریکا

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے پر امریکا کو اعتماد میں لینے کا بھارتی تاثر جھوٹ پر مبنی ہے، امریکا

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر امریکا کی آشیرباد حاصل ہے۔ فوٹو : فائل

امریکا نے واضح کیا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل مودی سرکار نے کسی بھی سطح پر اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے خصوصی حیثیت کے خاتمے سے قبل بھارت نے امریکا کو اپنے اقدام سے متعلق پیشگی اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے متعلق بھارتی میڈیا پر زیرگردش ان خبروں میں بالکل صداقت نہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے رواں برس فروری میں امریکا کو اپنے اقدام سے آگاہ کردیا تھا۔
Load Next Story