توانائی بحران پاکستانی ایٹمی بجلی پروگرام میں توسیع کا منصوبہ
مزید 2 زیر تعمیر ایٹمی بجلی گھر 2016 تک قومی گرڈ سے منسلک ہوجائینگے، ڈاکٹر انصر پرویز
KARACHI:
پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انصر پرویز نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلیے کمیشن اپنے ایٹمی بجلی پروگرام کو وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔
عالمی برادری اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ مزید 2زیرتعمیر ایٹمی بجلی گھر 2016ء تک قومی گرڈ سے منسلک کر دیے جائیں گے جبکہ موجودہ 55ایٹمی بجلی گھروں کی توسیع کا عمل بھی جاری ہے۔ وہ ویانا میں ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کی 97ویں جنرل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانا ہمارے ملک کی اولین ترجیح ہے، ہم کئی شعبوں میں ایٹمی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں اور بجلی کی پیداوار کیلیے ایٹمی توانائی سے فائدہ اٹھانے کیلیے پرعزم ہیں۔ پاکستان ایٹمی بجلی کو محفوظ اور ماحول دوست سمجھتا ہے، اسلیے وہ اس کے ذریعے اپنے بجلی کے بحران کو حل کرنا چاہتا ہے۔