تنازع کی وجہ عدالت کی درست معاونت نہ ہوناہےاٹارنی جنرل

خط کے معاملے پروفاق کے ہاتھ بندھے ہیں،عدالت معاملہ سمجھنے لگی ہے،گفتگو

خط کے معاملے پروفاق کے ہاتھ بندھے ہیں،عدالت معاملہ سمجھنے لگی ہے،گفتگو۔ فوٹو: فائل

اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ کے درمیان موجود تنازع کی اصل وجہ این آر اوکیس میں عدالت کی درست معاونت کانہ ہونا ہے۔ بدھ کو عدالت عظمیٰ کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر این آر اوکیس میں عدالت کی درست معاونت کی جاتی تو آج سوئس حکام کو خط لکھنے کا مسئلہ درپیش نہ ہوتا ۔


اٹارنی جنرل نے کہا کہ اب عدالت کی صحیح معاونت ہورہی ہے، اس لیے عدالت بھی معاملے کو سمجھنے لگی ہے۔انھوں نے کہا سوئس حکام کو خط لکھنے کادرمیانی راستہ آئین ہے ان کا کہنا تھا کہ این آر او فیصلے کے کئی حصے ایسے تھے جس پر عملدرآمد ممکن نہیں تھا ۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے معاملے پر وفاق کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔
Load Next Story