کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن کالعدم تنظیم کے 10 کارکنوں سمیت 36 مشتبہ افراد گرفتار
رینجرز نے ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 25 سے زائد جدید ہتھیار، گولیاں اور سی سی ٹی وی کیمرے برآمد کئے
CARDIFF:
رینجرز اور پولیس کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10 کارکن سمیت 36 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ناظم آباد کے علاقے نیتال کالونی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیم کے کارکن کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا، رینجرز نے علاقے کی تلاشی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10 کارکن کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 25 سے زائد جدید اسلحہ، گولیاں اور سی سی ٹی وی کیمرے برآمد ہوئے۔
دوسری جانب پولیس نےکلفٹن کے علاقے شاہ رسول کالونی اور نیلم کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاون میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 13 ملزمان کو حراست میں لے لیا، جبکہ ملیر سعود آباد میں بھی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔