ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کیلیے راہیں کھلنے کا امکان روشن
سری لنکن سیکیورٹی وفد نے کراچی کے بعد لاہور میں بھی انتظامات کا جائزہ لے لیا
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کیلیے راہیں کھلنے کا امکان روشن ہوگیا جب کہ سری لنکن سیکیورٹی وفد نے کراچی کے بعد لاہور میں بھی انتظامات کا جائزہ لے لیا۔
پاکستان اکتوبر میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کی ہوم گراؤنڈز پرمیزبانی کا خواہاں ہے، انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے سری لنکن سیکیورٹی وفد نے بدھ کو کراچی کا دورہ کیا تھا،اب گذشتہ روز مہمانوں کو لاہور میں اس حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی، وفد نے پہلے سیف سٹی کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی سسٹم کا جائزہ لیا، دوسرے مرحلے میں اسے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرایا گیا،پھر روٹ کی سیکیورٹی پر بریفننگ دی گئی۔
اس موقع پر وفد کے سربراہ موہن ڈی سلوا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لینے یہاں آئے ہیں، لاہور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے ملاقات ہوگئی،ہم سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد میں لینے پر پی سی بی کے شکر گزار ہیں ، وطن واپس جا کر اپنی رپورٹ سری لنکن بورڈ کو پیش کریں گے جس کے بعد ٹیم کے دورے کا فیصلہ ممکن ہوسکے گا۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ پلان میں پہلا ٹیسٹ کراچی میں یکم سے5اکتوبر تک رکھا گیا ہے، مہمان ٹیم دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلیے 7اکتوبر کو لاہور پہنچے گی جہاں میچ9 سے 13 تاریخ تک کھیلا جائے گا،سری لنکن ٹیم کے پہلے ٹیسٹ سے 3 روز قبل کراچی پہنچنے کی تجویز دی گئی ہے۔