قومی ترقیاتی کونسل نے نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلیے سی پیک اتھارٹی بھی قائم کی جا رہی ہے۔

سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلیے سی پیک اتھارٹی بھی قائم کی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

قومی ترقیاتی کونسل نے نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔


جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں، گوادر کے ماسٹر پلان اور خیبرپختونخوا میں ضم شدہ علاقوں کے ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں قومی ترقیاتی کونسل نے نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلیے سی پیک اتھارٹی بھی قائم کی جا رہی ہے۔
Load Next Story