سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان
فواد چوہدری نے ٹارزن بننے کی کوشش کی ہے، اس معاملے پر وزیراعظم سے بات کروں گا، وزیر ریلوے
ISLAMABAD:
سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کردی ہے، وزیرکی حیثیت سے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کی تاہم کسی میں ہمت ہے تو چلا کر دکھائے، فواد چوہدری کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے، انہیں عادت ہے دوسری وزارتوں میں منہ مارنے کی، فواد چوہدری نے ٹارزن بننے کی کوشش کی ہے، میں وزیراعظم سے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کی اجازت لے چکا ہوں تاہم اس معاملے پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کے لال چوک کا سرینگر کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، کشمیریوں کا ساتھ نہ دینے والا غدار کہلائے گا، مودی نے اپنا کام کرلیا اب کشمیری اپنا فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ وزیر ریلوے نہیں کر سکتے بلکہ اس معاملے پر فیصلہ وزارت خارجہ اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے کرنا ہے۔
content.jwplatform.com