بیگم صفدر اعوان نے عدالت میں ثبوتوں کے بجائے قطری چھتری پیش کی فردوس عاشق اعوان

بیگم صفدر اعوان کا قصوریہ ہے کہ غیرملکیوں نے ملین ڈالرز ان کے اکاؤنٹ میں بھیجے لیکن ان کو خبرنہ ہوئی، معاون خصوصی

بیگم صفدر اعوان کلیبری فونٹ کی جعلساز ہیں، فردوش عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے عدالت میں ثبوتوں کے بجائے قطری چھتری پیش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوش عاشق اعوان نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف صاحب! بیگم صفدر اعوان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے مائیکروسوفٹ کا کیلبری فونٹ مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی لانچ کر دیا اور ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے عدالت میں ثبوتوں کی بجائے قطری کی چھتری پیش کی۔


فردوش عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کلیبری فونٹ کی جعلساز اور بے نامی دار ہیں، ٹی ٹیز میں آل شریف کی شراکت دار اور انٹرویوز میں کچھ اور عدالتوں میں کچھ اور کہنے والی فنکار ہیں، ان کا قصور یہ ہے کہ غیر ملکیوں نے ملین ڈالرز ان کے اکاؤنٹ میں بھیجے لیکن ان کو خبر نہ ہوئی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے بچر آف گجرات اور کشمیریوں کے قاتل مودی کو اپنے گھر بلا کر قومی سلامتی کو داغدار نہ کر سکیں، ان کا قصور یہ ہے کہ سجن جندال جیسے پاکستان دشمنوں سے خفیہ ملاقاتیں کرنے کے باوجود پاکستان کو کمزور نہ کر سکیں۔

 
Load Next Story