بلوچستان حکومت نے پہلی منرل پالیسی کا اعلان کردیا

منرل پالیسی سے محکمہ معدنیات کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، وزیراعلی بلوچستان

منرل پالیسی سے محکمہ معدنیات کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، وزیراعلی بلوچستان، فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے پہلی منرل پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے معدنیات کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔


کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت نے پہلی منرل پالیسی تیار کرلی ہے، منرل پالیسی سرمایہ کاری کیلئے معنی رکھتی ہےجس سے محکمہ معدنیات کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں معدنیات کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی تاہم ہماری حکومت اس پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے،منرل پالیسی میں مقامی افراد اور مائن اوونرز کے حقوق کا تحفظ بھی کیا گیا ہے۔
Load Next Story