ارمینا خان کا رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان

میں اپنے خوابوں کے اس لباس کو آپ لوگوں سے شیئر کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کرسکتی، ارمیان خان

میں اپنے خوابوں کے اس لباس کو آپ لوگوں سے شیئر کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتی، ارمیان خان۔ فوٹو: فائل

معروف پاکستانی خوبرو اداکارہ ارمینا خان نے اپنے کزن فیصل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کردیا۔

ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سفید رنگ کا شادی کا لباس زیب تن کئے چہرے پر مسکراہٹ سجائے کھڑی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے تصویر کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ ذرا اندازہ لگائیں کہ کس کی شادی ہونے جا رہی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B06SKcCDSaH/"]


ارمینا خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ خوبصورت ترین لباس ایک ویڈنگ کلب کی جانب سے ملا ہے ۔ میں اپنے خوابوں کے اس لباس کو آپ لوگوں سے شیئر کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتی۔ بالکل! یہ (عروسی) لباس نہیں ہے لیکن میں دوسرا ڈریس ہی آزماؤں گی اور اپنی خوشی نہیں چھپا سکتی۔



فلم 'پرواز ہے جنون' کی اداکارہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا شکریہ جو مجھ سے اور ہم سے خوش ہیں۔ خدا آپ کو بھی ایسی خوشیاں دکھائے۔ نفرت کرنے والوں کا بھی شکریہ جو میرے متعلق باتیں کرتے ہیں۔ کیونکہ میں اس سے مزید ضروری ہوجاتی ہوں۔
Load Next Story