لندن سمیت برطانیہ کے بڑے حصے میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
بجلی کا مسئلہ نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث ہوا، انتظامیہ
برطانوی دارالحکومت لندن سمیت ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث جنوبی برطانیہ میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کی وجہ سے ائیرپورٹ، ٹریفک لائٹ اور ٹرینوں کا نظام شدید متاثر ہوا اور ریلوے اسٹیشنز تاریکی میں ڈوب گئے۔
برطانوی پاور نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے مسئلے سے آگاہ ہیں ، بریک ڈاؤن کی وجہ سے لندن سمیت جنوب مشرقی حصے میں بڑے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس سے ہمارے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
بجلی فراہم کرنے کے ذمہ دار اداروں نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ فالٹ کو دور کرکے بجلی کی سپلائی بحال کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں جب کہ بجلی کے تعطل پر شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔

This is having a wider impact to services across the whole network. More information once we have it.
Full details, service updates, travel advice & ticket acceptance ℹ️👇https://t.co/iYMraBkjSy