بارشوںمیں نقصانات سے بچنے کیلیے اقدامات کیے جائیںمتحدہ
مون سون کی بارشیں شروع ہوچکی ہیں لیکن نقصانات سے بچنے کیلیے اقدامات نظرنہیںآرہے
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے سندھ میں مون سون بارشوںکے آغازپرحکومتی سطح پربارشوںسے جانی ومالی نقصانات کی روک تھام نہ کیے جانے پرگہری تشویش کااظہاکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ سندھ میں بارشوںسے جانی ومالی نقصانات سے بچائوکے لیے ٹھوس بنیادوںپراقدامات کیے جائیں۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوفعال کیاجائے اوراس سلسلے میں شہری ودیہی علاقوںخصوصاًتمام ڈسٹرکٹس کوبارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی روک تھام کیلیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں۔اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ سندھ میں مون سون بارشوںکاسلسلہ شروع ہوچکاہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے بارشوں سے بچائوکیلیے کسی بھی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیںآرہے ہیں جس کے باعث ایک بارپھرسندھ میںبڑے پیمانے پر تباہی اورجانی ومالی نقصانات کاخدشہ ہے۔ ممکنہ طوفانی بارشوں سے نمٹنے کیلیے ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کوفعال کرکے دریائے سندھ کے اطراف پشتوںکومضبوط کیاجائے ،ندی نالوں اور برساتی نالوںکی صفائی کی جائے اورشہریوںکوبارشوںسے بچائو کیلیے برقت آگاہی فراہم کی جائے۔