وادی کیلاش کا پولیو زدہ آرٹسٹ معذور افراد کا رول ماڈل

لکڑی سے تراشے رحمت ولی کے مجسمے آرٹ کے شاہکار، صدارتی ایوارڈ ملنا چاہیے، ایم پی اے

مارخور چترال کی پہچان ہے میرے ہاتھ سے بنا لکڑی کا مارخور کافی پسند کیا جاتا ہے، رحمت ولی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پہاڑوں کے دامن میں واقع کیلاش وادی کا پولیو سے متاثرہ معذور آرٹسٹ معذور افراد کا رول ماڈل بن گیا۔


ہمت مرداں، مدد خدا، کہتے ہیں وادی کیلاش ویسے تو دنیا بھر میں اپنے مخصوص رہن سہن اور منفرد قبیلے کی وجہ سے مشہور ہے اور دنیا بھر کے سیاح ہر سال اس وادی میں قدیمی قبیلے کی سالانہ تقریبات میں شرکت کرتے ہیں لیکن پہاڑوں کے دامن میں واقع کیلاش ویلی کے گاوں کیلاش گام میں پولیو سے متاثرہ معذور آرٹسٹ پر شاید ہی کسی کی نظر پڑی ہو۔

کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے آرسٹ رحمت ولی کے فن پارے بولتے ہیں ، بچپن سے ہی ایک ہاتھ اور پاوں سے معذور ہونے کے باجود اس باہمت جوان نے کبھی حوصلہ نہیں ہارا ، اور ایک ہاتھ سے ہی اپنے منفرد آرٹ کے ذریعے بہتر روزگار کمانا شروع کر دیا ، آج یہ معذور آرٹسٹ سالانہ سے پانچ لاکھ روپے کماتا ہے۔
Load Next Story