جامعہ اردو داخلہ پالیسی کی منظوری کیلیے اکیڈمک کونسل کا اجلاس آج ہوگا
وائس چانسلرڈاکٹرظفراقبال کی زیرصدارت اجلاس میں 2 نئے شعبوں کے قیام اورفیسوں میں اضافے کی منظوری دی جائیگی
ISLAMABAD:
وفاقی اردویونیورسٹی کی انتظامیہ نے نئے تعلیمی سال2014کی داخلہ پالیسی کی منظوری کیلیے اکیڈمک کونسل کااجلاس طلب کرلیا ہے، اکیڈمک کونسل کااجلاس آج ہفتہ کووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرظفراقبال کی زیرصدارت منعقدہوگا۔
اجلاس میں نئی داخلہ پالیسی کے لیے علاوہ دو نئے شعبہ جات کے قیام اورفیسوں میں اضافے کی منظوری بھی دی جائے گی، ان شعبہ جات میں اسپورٹس سائنس اورٹیچرزایجوکیشن پروگرام شامل ہے،شعبہ قانون کے تحت ایل ایل بی5 سالہ پروگرام بھی شروع کرنے کامعاملہ بھی اکیڈمک کونسل میں زیربحث آئے گا، وفاقی اردویونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرظفراقبال نے ''ایکسپریس''کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اسپورٹس سائنس اور ٹیچرزایجوکیشن کے شعبوں کے قیام کافیصلہ کیاہے، اسپورٹس ایجوکیشن کے تحت چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کیاجائے گا ۔
جس میں داخلوں کیلیے انٹرسائنس کرنے والے طلبا وطالبات درخواست دینے کے اہل ہونگے، پروفیسرظفراقبال کاکہناتھاکہ اسپورٹس سائنس پروگرام مختلف جامعات میں جاری شعبہ فزیکل ایجوکیشن سے زیادہ جدید ہوگااوراس میں اہم نوعیت کے جدید کورسز متعارف کرائے جائیں گے، شعبے کے لیے سندھ یونیورسٹی جامشوروکے متعلقہ شعبے سے ٹیچرکوجامعہ اردو ڈیپوٹیشن پرلایاجارہاہے۔
جنھوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے اس شعبہ میں ایم فل کیاہے، انھوں نے بتایاکہ ٹیچرایجوکیشن کے شعبہ میں بی ایس چارسالہ پروگرام کے علاوہ پہلی بار ایسے طلبہ کیلیے ''برج پروگرام''شروع کرنے فیصلہ کیاگیاہے،وائس چانسلرنے بتایاکہ فیسوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز بھی زیرغورہے جس کی منظوری اجلاس میں دی جائے گی۔