سول اسپتال کی انتظامیہ کانگوکے فرار مریض کو واپس نہ لاسکی

اسپتال کے انتظامی افسرمریض کوداخل کرنے سے متعلق غلط بیانی سے کام لیتے رہے

ڈنگی وائرس سے مزید41مریض متاثر،یومیہ50مریض داخل ہورہے ہیں،ڈنگی سرویلینس سیل فوٹو: فائل

SUKKUR:
سول اسپتال سے فرار ہونے والا کانگو وائرس کا شکار مریض کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ، ڈنگی سرویلینس سیل کے فوکل پرسن اورسول اسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر شکیل ملک نے گزشتہ روزدعوی کیا تھا کہ مریض کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا جائے گا بصورت دیگرکانگو وائرس کا مریض دوسروںکو بھی متاثرکرسکتا ہے۔

جمعہ کواسپتال کے ایک اورانتظامی افسر نے بتایا کہ کانگو وائرس سے متا ثرہ مریض کو اسپتال کے ماہرین اسپتال نہیں لائے،ڈاکٹر شکیل ملک نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے بتایا کہ مریض کو اسپتال میں داخل کرلیاگیا ہے جب ان سے کانگو وائرس کے مریض کے علاج کے بارے میں معلوم کیا تو انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا اور یہی تاثردیا کہ مریض کواسپتال میں داخل کرلیاگیا ہے۔




ڈاکٹر شکیل ملک کانگو وائرس سے متاثرہ مریض عبدالستار کے بارے میں مسلسل غلط اطلاعات فراہم کرتے رہے ، دریں اثنا ڈنگی سے متاثرہ مریضوں کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ یومیہ50سے زائد مریض مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں کراچی میں جمعہ کو بھی41مریض اسپتالوں میں لائے گئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد12سو سے زائد ہوچکی ہے جبکہ رواں سال کئی مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
Load Next Story