مٹھی 6مسلح افراد نو دن دہاڑے 40بکریاں چھین لیں

پولیس کی نااہلی اور پراسرار خاموشی کے باعث تھرپارکر میں بدامنی بڑھنے لگی۔

لوٹ مار کی وارداتوں پر شہریوں کا اظہار تشویش

تھرپارکر میں مال مویشی کی چوری بڑھ گئی، پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔

ننگر پارکر کے گاؤں چونچا جونیچا میں6 مسلح افراد نے دن دہاڑے 40 بکریاں چھین لیں، بکریوں کو چھڑانے میں پولیس ناکام، بھاری نفری کو چوروں کے پیچھے بھیج دیا، تاحال کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی، تفصیلات کے مطابق تھرپارکر جو سندھ کا پرامن علاقہ ہے اور یہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے، پولیس صرف نمائشی طور پر نظر آتی ہے۔

جمعے کو 6 مسلح افراد ننگر پارکر کے گاؤں چونچا جونیچا سے حکیم جونیجو سے 40 سے زائد بکریاں چھین کر فرار ہوگئے۔




اطلاع پر ننگر پارکر پولیس پہنچی اور علاقے کے لوگ بھی ملزمان کے پیچھے لگ گئے، اطلاع پر ایس ایس پی نے2 ڈی ایس پی گل حسن گجر، اقبال آرائیں پر مشتمل بھاری نفری بھی ڈاکوؤں کے پیچھے روانہ کر دی ہے لیکن تاحال بکریاں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور نہ ہی ملزمان پکڑے جاسکے۔

ننگر پارکر میں چوری کی وارداتوں میں اضافے اور پولیس کے خاموشی پر پی پی کی مقامی قیادت نے شدید احتجاج کیا ہے۔ پی پی رہنماؤں عبدالغنی کھوسو، کریم ڈنو دل نے میڈیا کو بتایا کہ ننگر پارکر تھانے پر15سے زائد چوری کی ایف آئی آر کٹوا چکے ہیں لیکن پولیس کے ملوث ہونے کے باعث اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور ڈاکو اب دن دیہاڑے بکریاں چھین کر جارہے ہیں۔
Load Next Story