ٹنڈوآدم تشددکیسآئی جی سندھ کے حکم پر تفتیش شروع
واقعے کاسبب بنے والی لڑکی کاطبی معائنہ،گرفتارملزمان کے بیانات ریکارڈکرلیے گئے
آئی جی سندھ کے حکم پرکرائم برانچ حیدرآبادنے ٹنڈوآدم میں غیراخلاقی حرکت کرنے پرہونے والے قتل،اقدام قتل کے مقدمے کی تفتیش کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر ٹنڈوآدم واقعے کاسبب بنے والی گرفتارلڑکی روزینہ عمرانی کاسول اسپتال حیدرآبادسے طبی معائنہ کرایاگیا۔
کرائم برانچ نے 10گرفتارملزمان کے فرداًفرداًبیانات ریکارڈ کیے۔علاوہ ازیں کرائم برانچ کی تفتیشی ٹیم نے ٹنڈوآدم کیس میں پولیس کے تفتیشی آفیسرسمیت15دیگرافسران اور اہلکاروںکے بیانات بھی قلمبندکیے۔ اس سلسلے میں تفیش کرنے والے کرائم برانچ کے ڈی ایس پی سجاول خان خاکی نے ایکسپریس کوبتایاکہ تفتیش مکمل کرکے چالان مقررہ وقت پرعدالت میں پیش کردیاجائے گا۔