بلوچستان فائرنگ دھماکا 3 افرادجاں بحق17 زخمی

کوئٹہ میں صدر تھانے کے سامنے دھماکا ہوا، دالبندین میں بم ناکارہ بنادیا گیا، لاش ملی

کوئٹہ میں صدر تھانے کے سامنے دھماکا ہوا، دالبندین میں بم ناکارہ بنادیا گیا، لاش ملی، فوٹو : فائل

کوئٹہ اور اندرون صوبہ بم دھماکے فائرنگ کے مختلف واقعات میں صوبائی وزیر اسماعیل گجر کے گن مین سمیت 3افراد جاں بحق اور 17زخمی ہوگئے ایک شخص کی لاش ملی، سیکیورٹی فورسز نے پانچ کلو وزنی بم ناکارہ بناکر تخریب کاری کے منصوبے کوناکام بنادیا ،کوئٹہ کے علاقے شاہ زمان روڈ پر مسلح افرادنے ایک شخص اسحاق کے گھرپر فائرنگ کردی جس سے نوید زخمی ہوگیا فائرنگ کی زد میں آکر صوبائی وزیر اسماعیل گجر کا گن مین عبیداﷲ جاں بحق ہوگیا۔


مشرقی بائی پاس پر ایک ہوٹل کی چھت پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے بابو ولد رسول کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، نیچاری روڈ پر ایک شخص دوست نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،گوہر آباد میں فائرنگ سے عبدالغنی زخمی ہوگیا ،کوئٹہ میں رات کو صدر تھانے کے سامنے ایف سی پوسٹ کے قریب میدان میں بم کا زور دار دھماکہ ہوا جس سے ایک شخص معمولی زخمی ہوا، خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام بخش زخمی ہوگیا۔

ژوب میں فائرنگ سے فخر الدین شدید زخمی ہوگیا، کوئٹہ کے علاقے اے ون سٹی سے پولیس کو ملنے والی لاش کی شناخت نہ ہونے پر ایدھی کے ذریعے اس کی تدفین کردی گئی، قلات سے نمائندے کے مطابق ماشکیل میں زمین کے تنازع پر دوگروہوں کے درمیان مسلح تصادم میں 9 افراد زخمی ہوگئے ، سوراب سے نمائندے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے معروف تاجر زمیندار حاجی داد کریم گرگناڑی اس کے فرزند مجیب الرحمان اور پوتا نادر مجیب کو مکران گوادر روڈپر شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے مجیب الرحمان گرگناڑی موقع پر ہلاک، ان کا کا بیٹا نادر مجیب اور والد حاجی داد کریم شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دالبندین بازار کے قریب نامعلوم افراد نے پانچ کلو وزنی بم رکھا تھا پولیس کو اطلاع ملتے ہی شہر کو چاروں طرف سے گھیر لیا بم ڈسپوزل نے بم کو ناکارہ بنادیا۔
Load Next Story