ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا پہلا روز مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا
عید الاضحیٰ پر بھی قوم کشمیریوں کو نہ بھولی اور بھارتی ظلم وستم سے نجات کیلئے اللہ کے حضور دعائیں مانگتے رہے
ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا پہلا روز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور لاکھوں فرزندان اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی۔
دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری مساجد اور عید گاہوں کے باہر تعینات رہی۔
اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جب کہ کراچی میں میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا، لاہور میں سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی۔
پشاور کی عید گاہ، چار سدہ روڈ میں ہزاروں افراد اللہ کے حضور سر بسجود ہوئے جب کہ کوئٹہ میں مرکزی عید گاہ توغی روڈ پر نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔
عید الاضحیٰ پر بھی قوم کشمیریوں کو نہ بھولی اور اس بڑے دن پر بھی انہیں یاد رکھا، عید مذہبی عقیدت و احترام اور سادگی سے منائی، ملک بھر میں ہونے والے نماز عید کے ہزاروں اجتماعات میں مظلوم کشمیریوں کو بھارتی ظلم وستم سے نجات، مقبوضہ کشمیر کی آزادی، امت مسلمہ اور وطن عزیز کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جب کہ قربانی کے وقت بھی کشمیریوں کے لیے اللہ کے حضور دعائیں مانگتے رہے۔