وفاقی حکومت کراچی کے لئے جامع پیکج تیار کررہی ہے وزیراعظم

کراچی کے شہریوں کو کئی دہائیوں سے نظرانداز کیا گیا اور وہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، عمران خان

کراچی کے شہریوں کو کئی دہائیوں سے نظرانداز کیا گیا اور وہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، عمران خان فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو عید پر اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے لئے جامع پیکیج تیار کررہی ہے، کراچی کے شہریوں کو کئی دہائیوں سے نظرانداز کیا گیا اور وہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔


وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ اپنے حلقے کے عوام کو ہرممکن مدد فراہم کریں۔

Load Next Story