واہگہ پر پاکستان اوربھارت کےدرمیان عیدالاضحی پر مٹھائی کا تبادلہ نہیں ہوا

کسی تہوار پرپاکستانی رینجرز اور بارڈر سیکیورٹی فورس انڈیا میں مٹھائی کا تبادلہ ہوتا ہے

کسی تہوار پرپاکستانی رینجرز اور بارڈر سیکیورٹی فورس انڈیا میں مٹھائی کا تبادلہ ہوتا ہے فوٹو:فائل

پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی کی وجہ سے عیدالاضحی پر دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے درمیان واہگہ بارڈر پر مٹھائی کا روایتی تبادلہ نہیں ہوا ہے۔

بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اب پاکستان اوربھارت کےدرمیان تلخی سرحد پر بھی نظرآرہی ہے۔ ہمسایہ ملکوں میں کشیدگی کی وجہ سے عید پر دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی کا روایتی تبادلہ نہیں ہوا ہے۔

کسی بھی عید اور تہوار کے موقع پرپاکستانی رینجرز اور بارڈر سیکیورٹی فورس انڈیا کے مابین مٹھائی کا تبادلہ کیاجاتا ہے۔ تاہم اس بار بقرعید کے موقع پر مٹھائی کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف نے پاکستانی جوانوں کو مٹھائی دینے میں پہل کی تھی تاہم پاکستان کے رینجرز نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔ دونوں ممالک کے مابین 14 اور 15 اگست کو ایک دوسرے کے یوم آزادی پر بھی مٹھائی کا تبادلہ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔

 
Load Next Story