حیدر آباد میں زلزلے کے جھٹکے شدت 41 ریکارڈ
زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
ISLAMABAD:
حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوٹری سے ایسٹ کی طرف 50 سے 60 کلو میٹر دور ہے۔
دوسری جانب ٹھٹھہ میں جھمپیر، جھنگڑی، گوگھرو پیر سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔