عید پر بھی فارماسسٹس كا احتجاج اسناد كپڑے اور جوتے نذر آتش

طویل عرصے سے احتجاج پر ہیں مگر حكومت نوٹس نہیں لے رہی، مظاہرین کا شکوہ

گھروں كے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں ہمارے مطالبات تسلیم كئے جائیں، مظاہرین کا مطالبہ ۔ فوٹو : ایکسپریس

بلوچستان فارماسسٹس الائنس كا مطالبات كے حق میں احتجاج عید پر بھی جاری رہا۔

اس سلسلے میں بے روزگار فارماسسٹس نے پریس كلب كے باہر احتجاجی مظاہرہ كیا اور اپنی اسناد، كپڑے اور جوتے نذر آتش كردیئے۔


مطاہرین كا كہنا تھا كہ وہ طویل عرصے سے احتجاج پر ہیں ہرسال بجٹ میں فارماسسٹس كے لئے پوسٹیں ركھنے كے دعوے كیے جاتے ہیں لیكن عملی طور پر ایسا نہیں كیا جاتا جس كی وجہ سے بے روزگار فارماسسٹس كے گھروں كے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں جس کی وجہ سے مجبوراً ہم نے اپنی اسناد، كپڑے اور جوتے نذر آتش كیے تا كہ حكومت اس طرف متوجہ ہو۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بے روزگار فارماسسٹس كیلئے سركاری محكموں میں خالی آسامیوں پر بھی تقرر كیا جائے بصورت دیگر احتجاج كو وسعت دی جائے گی۔
Load Next Story