میکیسکومیں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 101 ہوگئی

101 افراد میں سے 65 افراد صرف ریاست ’’گیرارو‘‘ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

شدید دھند کے باعث پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی ممکن نہیں ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

میکیسکو میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 101 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روز قبل سمندری طوفان کے بعد ہونے والی بارشوں نے کئی علاقوں میں تباہی مچادی ہے تاہم ریاست ''گیرارو'' سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، جہاں ''لامنتادا'' نامی گاؤن کا آدھا حصہ مٹی کے تودے تلے دب گیا ہے جبکہ ''ایکا پولکو'' نامی قصبے میں بھی بھیانک تباہی ہوئی ہے، حکومت نے اب تک سرکاری طور پر اس قدرتی آفت کے نتیجے میں 101 افراد کی ہلاکت جبکہ 68 کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم صرف 65 افراد ریاست ''گیرارو'' میں ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب دارالحکومت میکسیکو سٹی جانے والی دو رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شدید دھند کے باعث پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی ممکن نہیں ہے۔
Load Next Story