زیرآب علاقوں میں فوجی جوانوں نے 73 افراد کو محفوظ مقام پر پہنچایا

انجینئرنگ کور سمیت31ٹیموں نے مختلف علاقوں میں نکاسی آب آپریشن کیا

انجینئرنگ کور سمیت31ٹیموں نے مختلف علاقوں میں نکاسی آب آپریشن کیا۔ فوٹو: ایکسپریس

پاک فوج نے شہر میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن کے دوران زیرآب علاقوں میں پھنس جانے والے73افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

پاکستان آرمی کی31ٹیموں نے شہرکے مختلف علاقوں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر نکاسی آب آپریشن کیا، مون سون کے دوسرے سلسلے کے دوران شہر کے متاثرہ علاقوں جن میں صدر،کیماڑی،ڈی ایچ اے،کلفٹن، جہانگیر آبادبرج،ناظم آباد،نیوکراچی،سائٹ ایریا،یونیورسٹی روڈ، کالا پل،قیوم آباد،کورنگی،نیشنل ہائی وے، سعدی ٹاون، مویشی منڈی میں پاکستان آرمی کے جوانوں نے چھوٹی کشتیوں اور دیگر مشینری کے ہمراہ شہر میں پانی کی کی نکاسی اورنامساعد حالات میں پھنسے شہریوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ریسکیوآپریشن میں پاکستان آرمی کی انجینئرنگ کور کی ٹیمیں بھی شامل تھیں،ٹیموں نے کے ڈی اے اورملیرکے گرڈ اسٹیشن سے پانی کی نکاسی کا کام کیا،پی ٹی وی سینٹرمیں داخل ہونے والے بارش کے پانی اور بانی پاکستان کی جائے پیدائش وزیرمینشن کے باہر موجود کئی فٹ پانی کے اخراج کو بھی ممکن بنایا۔


عاضی رکاوٹ کے ذریعے پانی اندر آنے سے روکا،لٹھ اور تھڈو ڈیمز بھر جانے کی وجہ سے ایم نائن موٹروے پر ٹریفک کی روانی کے لیے ٹیموں نے مختلف مقامات پر سڑک کنارے پانی کے بہاو کے لیے تین اعشار پانچ کلومیٹر پر مشتمل عارضی نالا بنایا۔

شہر کے مختلف مقامات پر اربن فلڈنگ کی وجہ سے ڈوبی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کے لیے بھی ریسکیو آپریشن کیاگیا،سعدی ٹاؤن اور اسکے گردو نواح کے علاقوں میں پاک فوج کی خصوصی ٹیمیں رات سے بارش سے متاثرہ علاقے میں نکاسی آب کے لیے موجود رہیں۔

 
Load Next Story