مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں وزیراعظم
پاک فوج کو پتا ہے بھارت نے آزاد کشمیر میں کارروائی کا پروگرام بنا رکھا ہے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کشمیر کا سفیر بن کر اس مسئلہ کو دنیا میں مزید اجاگر کروں گا۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی کے دن میں اور مشکل ترین وقت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں، ہماری ہندوستان کے ساتھ مفادات کی کشمکش نہیں، ہندوستان کے خلاف ہم ایک نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سامنے آر ایس ایس کے بڑی خوفناک آئیڈیالوجی ہے، آر ایس ایس کے نظریات ہٹلر کی پالیسی سے متاثر ہیں اور اسی آئیڈیالوجی نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا جب کہ اس سوچ کے پیچھے مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے، آر ایس ایس والے سمجھتے ہیں مسلمان 6 سو سال حکومت نہ کرتے تو یہ عظیم قوم ہوتے اور یہ سمجھتے ہیں مسلمانوں نے ان پر حکومت کی اب بدلہ لینا ہے تاہم میں نے نریندر مودی کی اصل شکل کو میں نے دنیا کے سامنے رکھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا نظریہ ختم ہونے سے ملک بنانا ری پبلک بن جاتا ہے، مودی نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا ہے یہ کارڈ مودی کو بہت بھاری پڑے گا اور جب مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھے گا تو جو کچھ ہوگا اس کا بڑا خوف ہے۔ جب کہ جولوگ دو قومی نظریہ کے خلاف تھے، آج کہتے ہیں قائداعظم ٹھیک کہتے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کو پتا ہے بھارت نے آزاد کشمیر میں کارروائی کا پروگرام بنایا ہوا ہے، نریندر مودی ہم تیار ہیں، جو آپ کریں گے ہم آخر تک جائیں گے، پاکستانی فوج تیار ہے، قوم تیار ہے، قوم فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی، آزادی کے لیے جنگ میں شہداء کا مرتبہ پیغمبروں کے بعد ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نہرو کے کشمیریوں سے کیے گئے وعدے نظر انداز کردیے گئے، مودی نے اقوام متحدہ کی قرار دادیں ایک طرف پھینک دی ہیں، مودی کے آخری کارڈ کے بعد کشمیراب آزادی کی طرف جائے گا جب کہ ہم دنیا کو بار بار پیغام دے رہے ہیں کہ اگر جنگ ہوئی تو دنیا ذمہ دار ہوگی۔