آرایس ایس کے نظریے سے مسلمانوں عیسائیوں اور دلتوں کو خطرہ ہے عمران خان

آرایس ایس کانظریہ بھارت کے بانیوں کی سوچ کے بھی برعکس ہے ، وزیراعظم

آرایس ایس کانظریہ بھارت کے بانیوں کی سوچ کے بھی برعکس ہے ، وزیراعظم، فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم(آر ایس ایس) کے نظریے سے ہر ایک کو خطرہ ہے۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آرایس ایس کے نظریے سے نہ صر ف کشمیر،پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مسلمانوں کو خطرہ ہے، آرایس ایس کے نظریے سے بھارت میں دلتوں اور عیسائیوں کو بھی خطرہ ہے جب کہ آرایس ایس کانظریہ بھارت کے بانیوں کی سوچ کے بھی برعکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے آزاد کشمیر کی طرف آنکھ اٹھا کردیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیراعظم

Load Next Story