آرایس ایس کے نظریے سے مسلمانوں عیسائیوں اور دلتوں کو خطرہ ہے عمران خان
اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آرایس ایس کے نظریے سے نہ صر ف کشمیر،پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مسلمانوں کو خطرہ ہے، آرایس ایس کے نظریے سے بھارت میں دلتوں اور عیسائیوں کو بھی خطرہ ہے جب کہ آرایس ایس کانظریہ بھارت کے بانیوں کی سوچ کے بھی برعکس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے آزاد کشمیر کی طرف آنکھ اٹھا کردیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیراعظم
This is the RSS ideology that threatens not just Kashmiris or Pakistan or even just Indian Muslims, Christians & Dalits but India itself as envisaged by its Founding Fathers. https://t.co/Xn1ctcBrWJ
قبل ازیں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے آر ایس ایس کے بڑی خوفناک آئیڈیالوجی ہے، آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر کی پالیسی سے متاثر ہیں اور اسی آئیڈیالوجی نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا جب کہ اس سوچ کے پیچھے مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے، آر ایس ایس والے سمجھتے ہیں مسلمان 6 سو سال حکومت نہ کرتے تو یہ عظیم قوم ہوتے اور یہ سمجھتے ہیں مسلمانوں نے ان پر حکومت کی اب بدلہ لینا ہے تاہم میں نے نریندر مودی کی اصل شکل کو میں نے دنیا کے سامنے رکھا۔