ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی بھی مارے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 3 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں 5 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت نے ایل اوسی پر اشتعال انگیزی بڑھادی ہے ۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف کرتے ہوئے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے، شہدا میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جب کہ کئی بھارتی بنکرزبھی تباہ ہوگئے۔