پولیس نے خاتون بھتہ خور کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

سائٹ اور پاک کالونی سے غیر قانونی اسلحہ فروخت اور کرائے پر دینے والے 5 ملزمان گرفتارکرلیے گئے

ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ،ایک رائفل ،2 رپیٹراور 5 پستول برآمد کرلیے۔ فوٹو: فائل

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سائٹ ،پاک کالونی اور آرام باغ کے علاقوں میں چھاپے مار کر غیر قانونی اسلحہ اسمگلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت 8 ملزمان کو گوفتار کر کے اسلحہ اور قیمتی سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یو نوید احمد نثار خواجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پولیس نے سائٹ ایریا میں کارروائی کر کے ملزم فرقان علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان بلوچستان کے علاقے حب وندر سے غیر قانونی طریقے سے اسلحہ لاکر کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرتے تھے جس سے شہر میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی جاتی تھیں، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر پاک کالونی سے4 ملزمان طیب بیگ ،حارث حسین ، محمد اکرم ولد عبدالرشید اور محمد اکرم ولد محمد رمضان کو گرفتار کرلیا ہے۔




جو کہ جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ و گولیاں کرائے پر دیتے تھے،ایس آئی یو پولیس نے دوسری کارروائی میں آرام باغ کے علاقے سے خاتون بھتہ خور ملکہ سمیت بھتہ خور صادق علی، عباس صادق اور ذوالفقار علی کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق بھتہ خوروں نے مقامی تاجر عون علی سے موبائل فون کے ذریعے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، ملزمان اس سے قبل بھی مختلف افراد سے بھتہ طلب کرکے وصول کر چکے ہیں پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ،ایک رائفل ،2 رپیٹراور 5 پستول برآمد کرلیے ۔
Load Next Story