مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دفتر خارجہ میں اہم اجلاس طلب
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی سفارتی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع
دفتر خارجہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ میں کشمیر کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور ڈی جی جنوبی ایشیاء ڈاکٹر فیصل سمیت جنوبی ایشیا ڈیسک کے افسران شرکت کریں گے جب کہ سابق سفیروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی سفارتی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کشمیر پر اجلاس سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔