بغیر لائسنس میڈیکل اسٹور چلانے والے32ملزمان کی گرفتاری کا حکم
15میڈیکل اسٹوروں کے مالکان نے ڈرگ کورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ،ڈاکٹرز کی اجازت کے بغیر ادویات فروخت کرتے تھے
ڈرگ کورٹ کے چیئرمین ساتھی محمد اسحاق ، ممبران ڈاکٹر غلام رسول ہالپوٹو نگہت قادری نے کراچی کے مزید 15میڈیکل اسٹورزکے32مالکان کیخلاف مقدمات کا چالان منظور کرلیا ہے اور تمام مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ تھانیداروں کو انھیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ کورٹ نے فیوچر کالونی ، بلال کالونی ، مجید کالونی ، بھٹائی کالونی ، سہراب گوٹھ ، الفلاح ، ملیر سٹی ، شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں واقع مقامی میڈیکل اسٹورز کے مالکان ، محمد فیصل قاضی ، محمد آصف قاضی ، محمد علی ، اظہرالدین ، محمد ادریس ، محمد نواز ،محمد موسی ، محمد امین ، کاشف سمیت 32ملزمان کے خلاف مقدمات کے چالان سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ 16ملزمان کو یکم اکتوبر اور16 ملزمان کو8اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے ڈرگ کورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ۔
بغیرلائسنس میڈیکل اسٹور،کوالیفائیڈ اور ڈاکٹرز کی اجازت کے بغیر ادویہ فروخت کرتے تھے ، دریں اثنا ای ڈی او کراچی ڈاکٹر ظفراقبال ، ڈاکٹر جے رام اور بابر نے دواساز کمپنیوں کے خلاف زیر سماعت مقدمات میں اپنا بیان قلمبند کرادیا ہے، کورٹ کے روبرو تمام مالکان ملزمان کو شناخت بھی کیا تھا وکیل سرکار نے جرح مکمل کرلی ہے۔