مسلم کش فسادات بی جے پی رہنما سنگیت سوم نے گرفتاری دیدی

بھوجن سماجی پارٹی کے رکن اسمبلی نورسلیم بھی گرفتار،سریش رانا14روزہ ریمانڈپرجیل منتقل

سنگیت سوم کے آئی ڈی سے سوشل میڈیاپرجعلی وڈیواپ لوڈکی گئی تھی جس پرفسادبرپاہوگیا۔فوٹو:فائل

مظفرنگر میں مسلم کش فسادات کے مرکزی ملزم اور انتہا پسند جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم نے خود کوپولیس کے حوالے کردیا۔

بھوجن سماجی پارٹی کے رکن اسمبلی نورسلیم کو بھی گرفتار کر لیاگیا۔ بھارتی عدالت نے بی جے پی کے رہنما سریش رانا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سنگیت سوم پرسوشل میڈیا پر جعلی وڈیو اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے جس کے بعدمظفر نگر میں فسادات شروع ہو گئے اور48 افرادان کی نذرہو گئے۔




مرکزی ملزم سنگیت سوم نے گزشتہ روزمیرٹھ میں خودکوپولیس کے حوالے کیا۔ گرفتاری سے قبل سنگیت سوم نے الزامات کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ ان کے چپراسی نے یہ فوٹیج اپ لوڈ کی اور جوں ہی انھیں معلوم ہوا انھوں نے وہ فوٹیج ہٹادی تھی،فسادات کے بعدگرفتارسیاستدانوں کی تعداد چار ہو گئی۔
Load Next Story