ایران اگلے 6 ماہ میں ایٹم بم تیار کرلے گا اسرائیل

امریکا فوجی کارروائی کی واضح دھمکی دے، تہران اپنی جوہری سرگرمیاں نہیں روکے گا

مذاکرات میں ایران کا مقصد صرف مزید وقت حاصل کرنا ہے، اسرائیلی وزیر کا انٹرویو۔ فوٹو : فائل

اسرائیلی کابینہ کے ایک وزیر یوول اسٹینیز نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کا وقت نہیں رہا، ایران اگلے 6 ماہ میں ایٹم بم تیار کرلے گا۔

اسرائیل کے وزیر برائے اسٹرٹیجک امور یوول اسٹینیز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران اب بھی یہ سمجھتا ہے کہ وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھ کر مزید وقت حاصل کرسکتا ہے، جب تک امریکا ایران کو فوجی کارروائی کی واضح دھمکی نہیں دے گا۔




تہران حکومت اپنی جوہری سرگرمیاں نہیں روکے گا، اسے جوہری بم حاصل کرنے سے روکنے کیلیے فوری اقدام ضروری ہے۔
Load Next Story