امریکا نے بھارت سے فوجی تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کردی
امریکا بھارت سے دوطرفہ فوجی و تکنیکی تعاون بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے,نائب امریکی وزیردفاع
امریکی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکا روس کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت سے دوطرفہ فوجی تعلقات بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
امریکی نائب وزیر دفاع الیشٹن کارٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا روس کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت سے دوطرفہ فوجی و تکنیکی تعاون بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کیلیے امریکی ٹیکنالوجی کو بھارت کے حوالے کرنے اور جوائنٹ وینچرز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا جانا ہے۔ الیشٹن کارٹر کے مطابق فوجی سازوسامان کے خاکے کھینچنے کے مشترکہ عمل اور مشترکہ پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ آج کل امریکا اور بھارت کے ہتھیاروں کی سپلائی کے ان معاہدوں پر عمل درآمد میں تیزی آگئی ہے جن پر گزشتہ دہائی میں دستخط ہوئے تھے ۔ ان معاہدوں کی مجموعی مالیت 10ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔